اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی کا بڑا فیصلہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48گھنٹوں میں ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کو بھی رولز کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی،دوران سماعت وکیل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاپریکٹس اینڈ پروسیجر رولز حاصل کرنے کےلئے درخواست دے رہے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے میں جج ہوں اور مجھے بھی رولز نے نہیں ملے، آپ کو کیسے ملیں گے، فل کورٹ نے رولز منظور کیے لیکن باہر نہیں نکالے گئے،پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سیکریٹ ڈاکومنٹ ہے، آپ فراہمی کےلئے رجسٹرار کو لکھ دیں،جج نے 48گھنٹوں میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاحکم پر عمل نہیں ہوا تو آپ کریمنل پروسیجرفائل کردینا، میں رجسٹرار کوبلالوں گا۔
پریکٹس پروسیجر رولز48گھنٹوں میں ہائیکورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے کا حکم



















