ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن،3 مطلوب دہشتگرد جہنم واصل


ڈی آئی خان: (بیورورپورٹ) سی ٹی ڈی کا ڈیرہ اسماعیل میںکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،3 مطلوب دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی نعمت ، عبد الرو¿ف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے شناخت ہوئی، براہ راست پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزین، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے۔

آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائے گا، آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی سمیت تمام فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کامکمل خاتمہ کریں گے۔