ساہےوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ آئمہ کرام ہمارے معاشرے کے ہر محلے اور گلی میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ قوم کی فکری و اخلاقی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں۔ حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ پروگرام کا آغاز کیا ہے جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ وہ ساہیوال آرٹس کونسل میں وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام صاحب پراجیکٹ کے تحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، اے ڈی سی جنرل نیاز احمد مغل، ایس ڈی ای او پیرافورس نعمان قیصر اور علماءکرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ اسلام ہی مسلمان کی سب سے بڑی طاقت ہے اور علماءو آئمہ کرام اسلام کی تعلیم و تربیت میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آئمہ کرام کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئمہ کرام معاشرے میں امن، بھائی چارے اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار مزید م¶ثر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامی امور میں بہتری کیلئے آئمہ کرام کی مشاورت اور تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت صرف حکومت ہی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوںنے بتاےا کہ رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25ہزار روپے اعزازیہ پیش کیا جائے گا ۔انہوں نے بتاےا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی۔ آئمہ کرام اعزازیہ کار ڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کرسکتے ہیں۔ فروری سے آئمہ کرام کو وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل ادائیگی ہوگی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام کے آغاز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
آئمہ کرام معاشرے کی فکری و اخلاقی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں: کمشنر ساہیوال



















