اسلام آباد:(بیورورپورٹ)میڈان پاکستان الیکٹرانکس ڈیوائسز کی تیاری کےلئے 5سالہ جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان زیادہ سے زیادہ 5سال تک الیکٹرانکس ڈیوائسز بیرون ملک سے درآمد کرےگاپھرمقامی سطح پر تیاری کو فروغ دیا جائےگا،الیکٹرانکس ڈیوائسز میں استعمال ہونےوالے کیمرے 3سے 5سال کے اندر مکمل طور پر میڈ ان پاکستان بنائے جائیں گے۔
تفصیلات میں مزید بتایا گیا3سال کے اندر ایل ای ڈیز ،ایل سی ڈیز کی مقامی تیاری شروع کر دی جائےگی، 3سے 5سال کے دوران بیٹریوں کی درآمد کو بھی مرحلہ وار ختم کیا جائےگا،تمام سپیکرز، اینٹینے ،کیبلز 2سال کے بعد مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے،اے سی اڈاپٹر، ایلومینیم فوائلز، بلیوٹوتھ ڈیوائسز سمیت دیگر الیکٹرانک پرزہ جات بھی مقامی سطح پر بنیں گے۔
میڈان پاکستان ڈیوائسز کی تیاری کےلئے 5 سالہ منصوبہ تیار



















