کراچی پورٹ پر ٹرمینل کا افتتاح ، چاہ بہار کیلئے پہلی فیری کا رواں ماہ آغاز


کراچی: (بیورورپورٹ)کراچی پورٹ پر ٹرمینل کا افتتاح ، ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کےلئے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چودھری نے کہا فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کےلئے بڑا موقع ہے، کراچی پورٹ کا فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ائیرپورٹ سہولیات سے کم نہیں ، ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا، چین سے 4آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے۔

فیری آپریٹر نے کہا کراچی تا چاہ بہارکرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام 5بجے شروع ہونےوالا سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں 2 مرتبہ چاہ بہار جائےگی،پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، فیری سمندری تفریحی میں ان گنت مواقعوں کا سبب بن سکتا ہے۔