امریکہ میں تاریخ رقم، 2 پاکستانی مسلمان میئر ، ڈپٹی میئر منتخب


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ میں تاریخ رقم، 2 پاکستانی مسلمان میئر ، ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

5 جنوری کو ہونےوالے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 27-2026 کےلئے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر بنے،کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی وکیل اور امریکہ کے سیاسی میدان میں بھی متحرک ہیں،پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر منیر چودھری کے بیٹے برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینئر ہیں۔