گمراہ کن پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے سرکاری افسروں کی تربیت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیک نیوز،ڈس انفارمیشن اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے سرکاری افسروں کی تربیت ،20وفاقی وزارتوں کے افسروں کی نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم اورماہرین کےساتھ ورکشاپ مکمل ہوگئی۔
نیشنل سرٹ کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ میں سرکاری افسروں کو معلومات کے تحفظ و مخالفانہ معلوماتی خطرات کے دفاع کی حکمت عملی سے آگاہ کیاگیا،موثر ریاستی بیانیے کی تشکیل ، مخالفانہ معلوماتی کارروائیوں کے مقابلے کےلئے سٹریٹجک بیانیہ تشکیل دینے کیلئے مہارت سیشن بھی ہوا، ڈیجیٹل دنیا میں بیانیے کی ہیرا پھیری سے بھی سرکاری افسروں کو روشناس کیا گیا، حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف بیانیہ اور سوشل میڈیا مہم کا توڑ یقینی بنایا جائے گا۔



















