ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے


لاہور،راجن پور،سکھر:(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی ، ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہاگھیرا تنگ ہونے پر سنگین جرائم میں ملوث ڈاکووں میرا لٹھانی، فدا عرف راٹھور اور زلفی لٹھانی نے سرنڈر کیا،ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی کچہ میں کریمنلز کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار ڈاکو قتل، پولیس پر حملوں، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہےں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بدنام زمانہ ڈاکو کے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے پر ڈی پی او رحیم یار خان ،ٹیم کو شاباش دی،ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا ہتھیار ڈال کر پرامن زندگی کی طرف آنےوالوں کےلئے راستے کھلے ہیں، بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے کہاکچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ،ڈاکووں کو نیست و نابود کردیں گے،ڈاکووں کےخلاف بے رحمانہ کارروائی ہوگی۔

ضیاالحسن لنجار نے ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائےگا، آپریشن کےلئے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں،سندھ پولیس کےساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی،پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی،صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے،ڈاکوﺅں کے سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔