نیویارک:(بیورورپورٹ)نکولس مادورو کو گرفتاری کے بعد شاہانہ صدارتی زندگی سے نکال کر نیویارک کے بدنام زمانہ میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) منتقل کر دیا گیا ،سنٹر کوامریکہ کی سخت ترین اور بدترین حالات والی وفاقی جیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این نے رپورٹ میں کہا جیل قیدیوں کےلئے انتہائی ناگفتہ بہ حالات، شدید عملے کی کمی، قیدیوں کے درمیان تشدد اور بار بار بجلی بند ہونے کے واقعات کے باعث شہرت رکھتی ہے، خود امریکی قانونی حلقوں میں خوفناک جگہ قرار دیا جاتا ہے،1990 کی دہائی میں جیلوں میں گنجائش کے بحران سے نمٹنے کےلئے قائم کی گئی، جیل متعدد ہائی پروفائل قیدیوں کی میزبانی کر چکی۔
ایم ڈی سی میں قیدیوں کی جان کو مسلسل خطرہ لاحق رہتا ہے، جون 2024 میں قیدی کو چاقو مار کر ہلاک کیا گیا، ایک ماہ بعد ایک اور قیدی لڑائی کے دوران جان سے گیا ،2019 میں جیل میں بجلی کے طویل تعطل نے قیدیوں کو سخت سردی میں مکمل اندھیرے میں ایک ہفتے تک محصور رکھا،واقعہ کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے تحقیقات کیں، نتیجے میں، 1,600 قیدیوں کو ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کیا گیا،2019 میں ارب پتی فنانسر و مبینہ جنسی سمگلر جیفری ایپسٹین کی خودکشی کے بعد مین ہیٹن کی وفاقی جیل بند کر دی گئی اب ایم ڈی سی نیو یارک شہر کی واحد وفاقی اصلاحی جیل رہ گئی ۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















