”اب اعلیٰ عدلیہ نہیں “جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے اب اعلیٰ عدلیہ نہیں۔

سپریم کورٹ میں نیب کے ملزم عامر محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت عظمیٰ نے ملزم کے دستخطوں کی جانچ کےلئے فرانزک کرانے کا حکم دےدیا،دوران سماعت ججز ، نیب پراسیکیوٹر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسیکیوٹر ناصر مغل نے کہا دستخطوں کی فرانزک کےلئے عدالت سے اجازت لینا ہوگی ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا فرانزک کا حکم دے رہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کیا آپ اب ہمیں عدالت بھی نہیں سمجھتے ؟،،نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا سر آپ تو اعلیٰ عدلیہ ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے اب اعلیٰ عدلیہ نہیں ،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے نیب مکمل خاموش ہے،کیسز بھی نہیں لگ رہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کیا پتہ کچھ عرصے میں نیب خاموش نہ رہے۔