امریکہ نے پاکستان کو ریل انجن فراہمی و معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ نے پاکستان کو ریل انجن فراہمی و معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بات چیت 2ماہ قبل وزیر خزانہ اورنگزیب کے دورہ واشنگٹن کے دوران آئی ایم ایف سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی،امریکی خصوصی معاونین ریمونڈ ایموری کاکس اوررکی گل نے پاکستانی وفد سے ملاقاتوں میں ملکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا۔

محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار تھامس لرستن نے معدنی ذخائرکے تخمینے،آف ٹیک معاہدوں کیلئے تعاون کی تجویز دی،امریکی انڈر سیکرٹری برائے توانائی جیکب ہیلبرگ جلد پاکستان کادورہ کرینگے۔