اسرائیل ، چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی ہلاک، 2 زخمی


تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری پھر ڈرائیور نے چاقو کے اندھا دھند وار کردئیے،گاڑی کی ٹکر سے 68 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ،19 سالہ لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی،زخمیوں کی حالت بھی نازک ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے شہر قباطیہ سے ہو سکتا ہے۔