PTAنے سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے صارف کے نام پر موبائل سم کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام صارفین کو سم کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاتما م سمز کا اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال ضوابط کے منافی تصور کیا جاتا ،کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوتی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام صارفین کو پھر یاد دہانی کرائی گئی اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کا ہی استعمال کریں،صارفین اپنی سم یا ڈیوائس کے ذریعے کی جانےوالی تمام کالز، میسجزو ڈیٹا استعمال کے انفرادی طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔
بیان میں کہا گیاصارفین پر لازم ہے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔



















