اسلام آباد: ( ) صدر آصف زرداری نے کہا ہے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
آصف زرداری نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا رپورٹ میں پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی ، بھارتی اقدامات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرناک ہیں۔
صدر نے کہا اقوام متحدہ ماہرین کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید بھی کرتی ہے، پاکستان نے بھارتی حملے کو یو این منشور کی خلاف ورزی اور اپنی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ، رپورٹ میں بھارتی حملے میں شہریوں کی ہلاکت اور رہائشی مقامات پر ہونے والا نقصانات کا ذکر کیا گیا ۔
پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدر زرداری



















