غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میں قیامت برپا،ٹھٹھرتی رات میں ننھے بچے کی جمتی سانسیں ماں کی آغوش میں ہمیشہ کیلئے بند، دکھیاری ایمان ابو الخیر نے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو میں اپنا لہو روتا دل کھول کر رکھ دیا،درد ناک کہانی سن کرہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
غزہ کی یخ بستہ رات نے نہ صرف ایمان کے 14 دن کے بچے کی سانسیں بلکہ ماں سے جینے کی آخری امید بھی چھین لی،14 دن قبل پناہ گزین کیمپ میںخوشیاں قلقاریاں لے رہی تھیں ،ننھا بچہ امید بن کرآیا،سردی کے سامنے ماں کی ممتا، باپ کی بے بسی اور خیمے کا مضبوط کپڑا سب بے اثر ہو گئے ۔
ایمان ابولخیر نے روتے ہوئے بتایا اپنے بچے کو خود لوریاں سنا کر رات گئے سلایا ،درمیانی رات جاگی تو نازک بدن برف کی طرح ٹھنڈا،ہاتھ و پاوں اکڑے ،اجلا سفید رنگ پیلا ،گرم سانسیں، ٹھٹھرتی سردی میں جم چکی تھیں، زندگی ننھے سے ہاتھ سے اپنا دامن آہستہ آہستہ چھڑا تی رہی اور میں کچھ نہ کرپائی،بیٹے کے والد کسی سواری کی تلاش میں سڑک پر مارے مارے پھرتے رہے لیکن قسمت بھی روٹھ چکی تھی،خیمے میں اپنے بچے کو سینے سے لگائے کسی معجزے کی منتظر رہی، صبح جانوروں کو لےجانے والی گاڑی ملی اور ہسپتال پہنچے۔
دکھیاری ماں نے کہا ڈاکٹرز کے الفاظ قہر بن کر ٹوٹے آپ نے آنے میں بہت دیر کردی،ڈاکٹروں نے ننھے پھول کے مرجھانے کی وجہ شدید سردی کے باعث جسمانی درجہ حرارت میں خطرناک کمی یعنی ہائپوتھرمیا بتایا،2سالہ بہن مونا کو کچھ سمجھ نہیں آیابس بار بار پوچھتی ہے امی، میرا بھائی کہاں ہے؟،ننھی مونا کا ہر سوال ماں ایمان کے دل پر خنجر بن کر اترتارہا۔
ایمان نے سوال کیا بچوں نے کون سا جرم کیا ہے؟ بچے پہلے بموں پھر بھوک اور اب سردی سے مر رہے ہیں، میرا بچہ پہلا نہیں اور شاید آخری بھی نہیں ہو گا،اسرائیلی جنگ، محاصرے و بے حسی کا نوحہ غزہ کے بچوں کو ایک ایک کر کے نگل رہا ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















