بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

کراچی:(بیورورپورٹ) پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کردیا،نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے ملکی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔