شرط پوری نہ ہونے کے باوجود فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کلین سپیکٹرم کی شرط پوری نہ ہونے کے باوجود فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا، پرائم سپیکٹرم کے 194 میں سے140 میگا ہرٹز کا معاملہ عدالت میں ہے ،سپیکٹرم پر کوئی عدالتی حکم امتناع نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 2600میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 194میگا ہرٹز پرائم سپیکٹرم کی نیلامی کی جائیگی، پالیسی ڈائریکٹو کے بعد حکومت سپیکٹرم فراہمی کی ذمہ دار ہوگی، امید ہے ٹیلی کام آپریٹرز 2600 میگا ہرٹز بینڈ پرائم سپیکٹرم کی نیلامی میں بھرپور حصہ لیں گے۔