ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر ناروے سفیر کی طلبی ،ڈیمارش

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیر کی طلبی ، شدید احتجاج،دفتر خارجہ نے ڈیمارش جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق اقدام داخلی معاملات میں دانستہ مداخلت کے مترادف ،سماعت میں ناروے کے سفیر کی موجودگی ویانا کنونشن 1961 کی خلاف ورزی ہے، سفارتی عملے پر لازم ہے میزبان ملک کے قوانین کا احترام کرے، کسی بھی داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ناروے کی جانب سے پہلے بھی ایسی سرگرمیاں دیکھی گئیں، ناروے کی این جی اوز پاکستان مخالف عناصر کو فروغ دیتیں،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات نہایت حساس نوعیت کے ہیں،کسی صورت سفارتی حلقے کی ریاست مخالف عناصر سے وابستگی برداشت نہیں کی جا سکتی، پاکستان ناروے کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، توقع ہے ناروے بھی پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گا، امید ہے مستقبل میں ویانا کنونشن ،سفارتی آداب کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی،پاکستان خود مختار ریاست اور عالمی سفارتی اصولوں کے مطابق اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے