حکمران سانحہ71 والی غلطیاں نہ دہرائیں، ایچ آر سی پی
کراچی:(بیورورپورٹ)ایچ آر سی پی نے حکمرانوں پر زور دیا ہے سانحہ71 والی غلطیاں نہ دہرائیں،ملکی بقا کا انحصار جمہوری طرز حکمرانی میں ہے۔
کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کہا حکمران اشرافیہ ملک میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کی ذمہ دار ہے، سیاسی قوتوں ، جمہوری اداروں کو غیر موثر اور تقریباً مفلوج کر دیا گیا ،ملک میں جبری گمشدہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔
اسد اقبال بٹ نے کہا مذہبی گروپس کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی ریاستی عمل کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے،آئین کمزور کرنے، قانون کی حکمرانی پر حملے اور آمریت کو فروغ دینے والی ترامیم سے ملک میں جمہوری نظام زوال پذیری کا شکار ہو رہا ہے،جبر کے باوجود عوامی تحریکیں، سیاسی جماعتیں، تنظیمیں اور مظلوم قومیتیں ثابت قدم ہیں،تمام اداروں کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں،26ویں ،27ویں ترامیم واپس، جبری گمشدگیاں ختم، سیاسی قیدیوں کی رہائی، میڈیا کی آزادی بحال اور کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔



















