نیب پر عوام کا اعتماد مستحکم،حکومت کسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی،شہبازشریف
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت نیب کے ذریعے کسی سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔
عالمی انسداد بدعنوانی کے دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہامالی، انتظامی ،ادارہ جاتی شفافیت ، مالی بدعنوانی کےخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا ترجیحات میں شامل ،دن دنیا کو موقع فراہم کرتا ہے بدعنوانی کے مضر معاشرتی اثرات کی حوصلہ شکنی ،بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے اپنے عزم کی تجدید کریں،نیب و تمام متعلقہ ادارے بھرپور اور بڑی تندہی سے کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے نیب کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا منظم مالی جرائم کے باعث اپنی رقوم سے محروم ہونےوالے شہریوں کی بروقت داد رسی سے نیب پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا تمام متعلقہ ریاستی اداروں کےساتھ باہمی و موثر تعاون سے نیب نے 2025 میں 5.1 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر معمولی وصولیاں ممکن بنائیں،2022کے بعد سے قومی احتساب بیورو میں اصلاحاتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے ،قومی احتساب بیورو کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری دیکھی جا سکتی ہے،انسداد بدعنوانی کاعالمی دن وزیراعظم ہاو¿س میں منعقد ہونا عکاس ہے احتساب و جوابدہی حکومت کےلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔



















