ساہیوال (بیورو رپورٹ) ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال کے عہدیداران کی ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال سے ملاقات۔تفصیل کے مطابق ساہیوال پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نوید غنی چوہدری کی قیادت میں وفد نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر فنانس سیکرٹری ساہیوال پریس کلب راو¿ عتیق،ممبر پریس کلب محمد آصف وصلی و دیگر ممبران بھی شامل تھے۔آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ڈویژن بھر کی پولیس فورس چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ جرائم کی بیخ کنی کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاران شہادت کے رتبوں پر فائز ہورہے ہیں، شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور معاشرے کیلئے کارآمد شہری بنیں۔کسی بھی پولیس آفیسر و اہلکار کی طرف سے شہریوں کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔ریجنل پولیس آفس شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہا ہے اگر کوئی شہری سمجھتا ہے کہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی زیادتی کاسامناہوتو بلا جھجک بتائے۔ایک سوال کے جواب ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم نے کہا کہ شہری حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ وہ اپنی قیمتی جانوں کے ضیاع سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کوکسی قسم کی بھی رعایت نیں برتی جائے گی کیونکہ منشیات جرائم کی جڑ ہے۔ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں۔ماتحت پولیس افسران کو سخت ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ منشیات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
کسی پولیس افسر، اہلکار کی شہریوں سے زیادتی برداشت نہیں ہوگی: آر پی او ساہیوال



















