شکارپور،پولیس کا آپریشن، 9ڈاکو ہلاک،2ڈی ایس پیز زخمی


شکاپور:(بیورورپورٹ)پولیس کاشکار پور میں آپریشن،9ڈاکو ہلاک،2ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق شکار پور کے علاقے منچر شیخ میں ڈاکووں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں9ڈاکو مارے گئے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں ،ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔

ڈاکووں کےساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو ،ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی سمیت 6اہلکار زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل کر دیا گیا