وزیر داخلہ نے برطانیہ سے چند پاکستانیوں کی حوالگی مانگ لی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی مانگ لی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات ،چند پاکستانیوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے،ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے برطانوی حکام کوچند پاکستانیوں کی طرف سے ملک میں انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا۔



















