بھارت ،نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد زند ہ جل گئے

نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد زندہ جل گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو آگ کا گولہ بنا دیا، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد کلب ملازمین شامل ہیں،آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں جدوجہد کے بعد بھی تمام لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

گوا کے وزیراعلیٰ پرامود ساونت نے کہا دلخراش واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دےدیا ، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔