بائنانس اعلیٰ قیادت کا دورہ ، ڈیجیٹل اثاثہ جات قواعد مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی اعلیٰ قیادت کادورہ پاکستان،حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کےلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔

وفد نے وزیراعظم شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں،ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط موثر و مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،بائنانس کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے۔

وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ادارے کی کارکردگی، ذمہ داریوں ، ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن پر ہونےوالی پیشرفت پر بریفنگ دی،حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کےلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔