اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد سکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔
لڑکی کا بھائی عدالت میں بیان دینے آیا ،والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا، دوسری جاں بحق لڑکی کے والد نے بھی بیان یکارڈ کرایا،دونوں خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا گیا،عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
سکوٹی حادثے میں جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا



















