پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک میں3اہم معاہدوں پر دستخط ، اے ڈی بی سڑکوں ،پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6کروڑ 18لاکھ ڈالر دےگا۔

ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایم ایل کراچی روہڑی منصوبے کیلئے ایک کروڑ ڈالر شامل ہیں، کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کیلئے 38لاکھ ڈالر،بلوچستان واٹر پراجیکٹ کیلئے 4کروڑ 80لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے۔