امریکی سفری پابندیاں 30 سے زائد ملکوں تک بڑھانے کی تیاری
واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکہ نے سفری پابندیوں کادائرہ 30 سے زائد ملکوں تک بڑھانے کی تیاری کرلی،ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں مزید کون سے ملک پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
دریں اثنا امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری وینزویلا چھوڑنے کاحکم دےدیا،محکمہ خارجہ نے ایڈوائزری میںتمام امریکی شہریوں اور وینزویلا میں قانونی مستقل رہائشیوں کو سختی سے مشورہ دیا فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں اور امریکی شہری وینزویلا کا سفر نہ کریں۔
لیول 4 ایڈوائزری مکمل جائزے کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ جاری کی گئی ،ایڈوائزری غلط حراست، تشدد، دہشتگردی، اغوا، قوانین کے بے جا نفاذ، تشدد، جرم ،وینزویلا کے نظام صحت کی خرابی کے خطرات سے خبردار کرتی ہے۔



















