ہائیکورٹ نے 27ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں میں ترمیم کی مہلت دےدی

لاہور: (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ نے 27ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں میں ترمیم کی مہلت دےدی۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکور ٹ کے 3رکنی فل بنچ نے کیس پرسماعت کی،بنچ سربراہ نے وکیل اظہر صدیق کو ہدایت کی آئین کا آرٹیکل 174 نکال کر پڑھیں، عدالت نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 174 کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بطور فریق بنانا ضروری ہے ورنہ درخواست نا مکمل تصور ہوگی۔

وکیل اظہر صدیق نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ابھی ہاتھ سے لکھ کر فریق بنا دیتے ہیں ،عدالت نے واضح کیا آئین کو چیلنج کرنے کے معاملے میں عدالت بھی آئین کے مطابق ہی چلے گی اور ہاتھ سے لکھ کر تبدیلی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔