سعودی عرب پھر پاکستان پر مہربان،3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں توسیع


ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب پھر پاکستان پر مہربان،3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ،سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت ختم ہوگئی جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے،سعودی عرب نے 2021ءمیں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق توسیع کے بعد پاکستان کو فوری طور پر کسی ادائیگی کے دباو کا سامنا نہیں ہوگا، معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے بھی اقدام معاون ثابت ہوگا۔