گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین واپس


چاغی: (مشرق نیوز)چاغی کے گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین واپس، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے تمام مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان بھیجا گیا ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام اقدامات ریاستی پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں، کیمپ خالی ہونے کے بعد موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔