امریکہ ،افغانیوں کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار،ڈی پورٹ کرنے کا اعلان


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکہ میںافغانیوں کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار،ڈی پورٹ کرنے کااعلان کردیا گیا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے انکشاف کیا افغانستان سے آنےوالے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے،گرفتار ہونےوالے تمام مجرموں کو آبائی وطن واپس بھیجا جائے گا۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کر تے ہوئے کہابائیڈن انتظامیہ نے معاشروں کو مجرموں، دہشتگردوں سے بھردیا،ملک میںآنےوالے ہزاروں افغانیوں نے امریکیوں کو نقصان پہنچایا،جمال ولی نے ورجینیا میں 2 پولیس افسروں کوگولی مارکرزخمی کیا،جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا،عبداللہ حاجی زادہ ،ناصراحمد توحیدی اوکلاہومامیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے پکڑے گئے،2024 میں الیکشن ڈے پرگرفتارہوئے،قبضے سے سینکڑوں گولیاں ملیں،دونوں افغان شہری داعش سے وفاداری کا اعلان کرچکے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا2025 میں جاوید احمدی کوسیکنڈ ڈگری حملے کا مجرم قرار دیاگیا،بہارنوری وسکونسن میں بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوا، افغان شہری ذبیح مہمند کو مونٹانا میں جنسی زیادتی کے الزام میں پکڑا گیا،سب کو بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ میں بسنے کی اجازت دی،ملک سے نکالنا چاہیے،عوام کو خطرناک و غیرتصدیق شدہ پس منظر رکھنے والے عناصر سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔