مودی کانام نہاد ترقی کادعویٰ زمین بوس ،IMFنے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا
نیویارک: (بیورورپورٹ)مودی کانام نہاد ترقی کادعویٰ زمین بوس ،آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا
رپورٹ میں 2011-12کے معاشی ڈیٹاکو انتہائی پراناو ناقص قراردیتے ہوئے کہا گیا بھارت کے پاس دستیاب معاشی ڈیٹا میں خامیاں ،سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ نہ ہونا اہم تکنیکی خامی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہاڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں،ڈیٹا کمزوریاں برقرار ہونے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیا، آئی ایم ایف کے انکشافات نے مصنوعی اعداد و شمار پر کھڑی نا اہل مودی کی بھارتی معیشت کا پردہ چاک کر دیا۔



















