جھنگ،فائرنگ سے سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق
جھنگ،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)جھنگ میں فائرنگ،سابق صدر بار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گوجرہ روڈ کے قریب سابق صدر بار منیر گھر سے نکلے تو راستے میںموٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے،تحقیقات شروع کردیں۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب نے نوٹس لےکر آر پی او سے فوری رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کاحکم دےدیا۔



















