متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت درخواست خارج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے سٹیٹ کونسل کو 342 کا سوالنامہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،جج افضل مجوکہ نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں ،جواب جمع کرا دیں اگر ملزم جواب نہ دیں تو آپ کو جواب دینا ہے۔

عدالت نے پراسکیوشن کو 4 دسمبر کو 342 کا سوال نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایمان مزاری ،ہادی علی چٹھہ متنازع ٹوئٹ کیس پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔