اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ و کنٹرول منشیات محسن نقوی نے ویزا ایجنٹ مافیا کےخلاف بھرپور کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہامکمل و درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائےگا، بیرون ملک روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو فریب دینے والے افراد کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا،ایئرپورٹ پر 2گھنٹے گزارے ،امیگریشن عمل کا جائزہ لیا اور بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی۔
وزیرداخلہ نے فراڈ میں ملوث ویزا ایجنٹس کےخلاف فوری کریک ڈاون کے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا جعلی یا غیر مصدقہ دستاویزات پر سفر کرنےوالے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیںایسی صورتحال کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، مکمل و درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا۔
مستند دستاویزات والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا،محسن نقوی



















