لندن: (مشرق نیوز)آکسفورڈ یونین مباحثے میں بھارتی وفد عین وقت پر بھاگ نکلا، پاکستان کو بلامقابلہ فتح مل گئی،جنرل (ر) زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر ،ڈاکٹر فیصل مباحثے کےلئے لندن میں موجود تھے، بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا اور عین وقت پر دستبردار ہوگیا۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق مصدقہ سپیکرز کے انکار کے بعد بھارت کی جانب سے چند غیر معروف و کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی جو پاکستانی وفد کے معیار کے مطابق نہ تھی،آکسفورڈ یونین میں اعلان شدہ بھارتی پینل کو کم تر متبادل سے بدلنے کی کوشش نے مباحثے کی ساکھ و توازن کو شدید متاثر کیا۔
ہائی کمیشن نے کہا وفد کی دستبرداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانبدار فورم پر بھارتی بیانیے کی کمزوری بے نقاب کر دی،بھارتی رہنما ٹی وی چینلز پر شور مچاتے مگر علمی مباحثے میں جواب دینے سے گھبراتے ہیں، آکسفورڈ میں طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود بھارتی وفد نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کیا،نام نہاد بھارتی ”سکیورٹی پالیسی“ آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی،بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کےلئے پہلے سے طے شدہ مباحثہ خود ہی سبوتاژ کر دیا، میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی تجزیہ کاروں کو کھلی بحث کا موقع ملا تو غائب ہو گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری مئی 2025 کے بعد سے جاری سفارتی و بیانیاتی ناکامیوں کی تازہ کڑی ہے،چرچل نے کہا تھا ”گفتگو جنگ سے بہتر ہے“، بھارت ثابت کر رہا گفتگو نہ جواب دہی کےلئے تیارہے، پاکستان نے دلیل، مکالمے و قانونی موقف سے بحث جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی، بھارت نے بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیئے،بھارتی وفد کی عدم شرکت اپنے عوام کے سامنے بھی سوالیہ نشان بن گئی۔
آکسفورڈ یونین مباحثے میں بھارتی وفد بھاگ نکلا، پاکستان بلامقابلہ فاتح



















