وزیراعلیٰ مریم نواز کا بے سہارا بیواوں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم

لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے سہارا بیواو¿ں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آرڈیننس 2025 کے مکمل نفاذ کی ہدایت دیدی، جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے خلاف ہر دن کی مانیٹرنگ ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو روزانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ ڈی آر سی اجلاس کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز خود مانیٹرنگ کریں گی۔ پنجاب میں ناجائز قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کے بارے میں درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کی، گجرات، لیہ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں قبضے کے جلد فیصلے نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناجائزقبضہ کیس کے جلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں، خود مانیٹر کروں گی۔