وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کو بحرین کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا،آرڈر آف بحرین عالمی سربراہوں کو پیش کیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اعزاز بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ملاقات کے دوران دیا،بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا بحرین کو اعزاز حاصل ہے قائد اعظم نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی،ریکارڈ موجود دستاویزات کے مطابق قائد اعظم بحرین کے وکیل رہے۔