معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے معیشت کی ترقی کےلئے اہم اقدامات کرنے پڑے، پاکستان مشکل حالات سے گزرا ،معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا معیشت مستحکم ہوگئی ،نجی سیکٹر ملک کو آگے لےکر جارہا ہے،وزیراعظم کی ہدایت ہے کاروبار کی ترقی کےلئے جامع اصلاحات کی جائیں۔



















