غزہ،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)اسرائیلی سفاکیت ،غزہ پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع،متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے بھی شامل ہیں،حملے پناہ گزین کیمپ پرکیے گئے،غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل کم از کم 497 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ،شہدا میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہااسرائیل حملوں سے بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،حملے امن کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہاعالمی برادری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرائے،بین الاقوامی انسانی حقوق ،قانون کی پاسداری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے۔
متعدد فلسطینی شہید،اسرائیلی حملے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان



















