لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب


لاہور:(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں آلودگی بڑھنے کاعندیہ دےدیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہامشرقی ہواوں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو گی،ہوا وں کا رخ بدلنے سے اے کیو آئی میں بہتری کا امکان ہے،واٹر سپرے ،ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹر،بھٹوں ،انڈسٹری کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے،کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جارہے ہیں،صوبے بھر میں سموگ ایمرجنسی سکواڈز 24/7 فیلڈ میں الرٹ ہے، ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دیں۔