اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ،”میڈ ان پاکستان“ سکیور موبائل فون تیار کرلیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات ، سرکاری افسروں کیلئے تیارکیا گیا۔
موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں بنے،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکے گی،این ٹی سی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا،سکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز خصوصی طورپربنائی گئیں،موبائل فون سے ہونےوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نے رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کردی۔
ماہرین کا بڑا کارنامہ، ،”میڈان پاکستان“ سکیور موبائل فون تیار



















