سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام شروع،ترقی کےلئے سب کو کردار اد اکرنا ہوگا،وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے،300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کےلئے فنڈنگ کر رہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہانجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کےلئے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملکی ترقی کےلئے سب کو اپنا کردار اد اکرنا ہوگا،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ، نجی شعبے کا اہم کردار ہوتا ہے،قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہوکر ہی قابو پایا جاسکتا ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلئے اصلاحات متعارف کرائیں۔

وزیر خزانہ نے کہاسوشل فنانسنگ فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی،کارپوریٹ سیکٹر سماجی کاموں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں،رضا کارانہ کاموں کےلئے فنڈز 25 ارب سے بڑھانا چاہیے۔