سعودی عرب کیلئے بڑا امر یکی دفاعی پیکیج، سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)سعودی عرب کیلئے بڑا امر یکی دفاعی پیکیج، سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق،ریاض واشنگٹن سے 142 ارب ڈالر کا اسلحہ ،لڑاکا طیارے،ٹینک خریدے گا۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کےلئے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی ، ریاض 142 ارب ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا،ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب تقریباً 300 ٹینک بھی خریدے گا،سول نیوکلیئرتعاون، تجارتی معاہدے پر کام تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

دونوں ممالک نے اہم معدنیات میں سٹریٹجک تعاون فریم ورک ،مصنوعی ذہانت کے تاریخی ایم اویو پر دستخط کردئیے،اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کےلئے تعاون مزید گہرا کیا جائے گا،سعودی عرب کو دنیا کے بہترین امریکی اے آئی سٹمز تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم ترین نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہاسعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، غزہ کےلئے پیس بورڈ میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے۔