پاکستان و امریکی کمپنیز میں ریئر ارتھ منرلز ،قیمتی دھاتوں پر معاہدہ


کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان و امریکی کمپنیز نے ریئر ارتھ منرلز ،قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ کرلیا ،معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکہ بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی۔

ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے چیئرمین حنیف گوہر نے کہا امریکی کمپنی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،نووا منرلز کےساتھ مقامی کمپنی نے پلیسر گولڈ، قیمتی دھاتوں، سٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ کیا ،پاکستان میں دستیاب قیمتی دھاتوں کے ذخائر جلد امریکہ برآمد کیے جائیں گے۔

کمپنی کے سی ای او لیاقت سلطان کے مطابق معدنیات سیکٹر میں پہلا معاہدہ طے پایا،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے گی،امریکی کمپنی نووا منرلز کے سی ای او کرسٹوفر گیرسٹین نے کہاادارہ 30سال سے معدنیات کے شعبے میں متحرک ہے ،پاکستانی کمپنی کےساتھ طے ہونے والے معاہدے پر بہت پرجوش ہیں۔