فل کورٹ نے سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ منظوری دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فل کورٹ نے سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ منظوری دےدی ،منظوری چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ترامیم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں،فل کورٹ نے کمیٹی رپورٹ پر رولز 1980 اور 2025 کا مکمل جائزہ لیا،ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دےدیاگیا،فل کورٹ نے کمیٹی کے ہر رکن کی انفرادی طور پر مخلصانہ محنت کو سراہا اور کردار کو ”اہم و قابل تحسین“ قرار دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا سپریم کورٹ رولز 2025 میں کی گئی اپ ڈیٹس کا سروس ڈلیوری، عدالتی نظام میں بہتری اور عوام کو سستا و جلد انصاف فراہم کرنا ہے،سپریم کورٹ رولز 2025 کو باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ۔