لاہور:(سٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک کی گلوبل ڈائریکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ”کلائمیٹ چینج واریئر“ اور ”کلائمیٹ لیڈر“ قرار دےدیا۔
ویلیری ہیکی نے کہا ”مریم نواز جنوبی ایشیا سے ”کلائمیٹ چینج واریئر“ بن کر ابھریں،پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،بھرپور تعاون کریں گے،مریم نوازسے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی،
ویلیری ہیکی نے ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کےلئے تیار ہیں، ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت ،عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ،خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت و تخلیق کی مثال بنیں ،خوشی ہے۔۔
ورلڈ بینک کی گلوبل ڈائریکٹر نے کہا آپ کا جملہ مجھے بہت پسند آیا ”کاپ 30 کو محض اظہار خیال مجلس کی بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے،درست کہا گلوبل ساوتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ،آپ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں ”ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے،پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے منصوبے متاثر کن ہیں، پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کیے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔
مریم نو از نے کہاپ نجاب کو خطے نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں،ویلیری ہیکی نے پنجاب کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















