نیتن یاہو کو کرپشن میں معافی دیں،ٹرمپ کااسرائیلی ہم منصب کو خط

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)نیتن یاہو کو کرپشن میں معافی دیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کو خط لکھ دیا۔

اسرائیلی صدر دفتر کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا اسرائیلی عدالتی نظام کی خود مختاری کا مکمل احترام کرتا ہوں،میرا ماننا نیتن یاہو کےخلاف کرپشن کیس سیاسی و غیر منصفانہ ہے۔