اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزارت خارجہ نے واضح کردیاکسی دہشتگرد گروہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے، افغان طالبان کی عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے، دہشتگردوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاطالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشتگرد حملے بڑھے،مذاکرات کا تیسرا دوربرادر ممالک ترکی و قطر کی ثالثی میں 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا،پاکستان برادر ممالک کی مخلصانہ کوششوں کی دل سے قدر کرتا ہے،طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان پر دہشتگردحملوں میں اضافہ ہوا، فوجی و شہری جانی نقصان اٹھانے کے باوجود انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی سے گریز کیا،توقع تھی وقت گزرنے کےساتھ طالبان حکومت حملوں پر قابو اور افغان سرزمین پر موجود کالعدم ٹی ٹی پی ، فتنہ الخوارج کے عناصر کےخلاف موثر کارروائی کرے گی،افغانستان کےساتھ مثبت تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کی گئی،دوطرفہ تجارت میں سہولتیں فراہم ،انسانی بنیادوں پر امداد دی۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کی نیت ہمیشہ یہی رہی افغانستان مستحکم، پرامن ، خوشحال ملک بنے ،تجارت، انسانی امداد، تعلیمی و طبی ویزوں میں سہولت، بین الاقوامی فورمز پر مثبت رابطے کی ترغیب دینے کے باوجود طالبان حکومت کی جانب سے محض کھوکھلے وعدے ،عدمِ عمل کے سوا کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،پاکستان کی بنیادی توقع افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف حملوں کےلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے پر عمل کرنے کی بجائے طالبان حکومت ہمیشہ ٹھوس و قابل تصدیق اقدامات سے گریز ،اصل مسئلے یعنی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کےلئے غیر متعلقہ و فرضی معاملات کو سامنے لاتی رہی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا طالبان حکومت ایسا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کرتی رہی جو بین الاقوامی برادری اور اپنے عوام کے سامنے ذمہ داریوں سے بری الذمہ ظاہر کرے،افغانستان سے مسلسل ہونےوالے حملوں کے جواب میں اکتوبر 2025 میں پاکستان کی کارروائی ارادے کی عکاس تھی اپنی سرزمین ،عوام کے تحفظ کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑےں گے،فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) ریاست پاکستان ،عوام کے دشمن ہیں، پناہ، امداد یا مالی تعاون کرنےوالاپاکستان کا اتحادی نہیں سمجھا جائے گا، پاکستان اپنے مفادات ،عوام کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
بیان میں دفتر خارجہ نے مزید کہا پاکستان امن و سفارتکاری کا مضبوط حامی ،ہمیشہ مو¿قف رکھتا آیا طاقت کا استعمال آخری چارہ کار ہونا چاہیے اسی جذبے کے تحت اور برادر ممالک ترکی و قطر کے مخلصانہ مشورے پر عمل کرتے ہوئے امن مذاکرات پر آمادگی دکھائی،مذاکرات کے پہلے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون و ذمہ داری کے چند اصولوں پر اتفاق ہوا، نتیجے میں پاکستان نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
ترجمان کے مطابق دوسرا دور استنبول میں ہوا،مقصد دوحہ میں طے پانے والے اقدامات کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کرنا تھا تاہم طالبان حکومت کے نمائندوں نے عملی اقدامات سے گریز کیا اور اپنے کیے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی،اشتعال انگیز ،الزام تراش میڈیا بیانات کے ذریعے ماحول کو خراب کیا، پاکستان نے بنیادی مطالبے یعنی افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کےخلاف قابل تصدیق و موثر کارروائی پر سختی سے موقف برقرار رکھا،تیسرے دور میں بھی پاکستان نے تعمیری رویہ اپنایا ،موثر مانیٹرنگ میکانزم کے قیام پر توجہ مرکوز رکھی لیکن افغان فریق نے دہشتگردی کے بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے ،غیر متعلقہ و بے بنیاد الزامات کے ذریعے مذاکرات کے دائرہ کار کو پھیلانے کی کوشش کی۔
دفتر خارجہ نے کہا جو کوئی بھی ترکی ،قطر کی ثالثی میں ہونےوالے مذاکرات کا جائزہ لے وہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے طالبان حکومت کا اصل مقصد صرف عارضی جنگ بندی کو طول دینا تھا،کالعدم ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج ،بی ایل اے،فتنہ الہندوستان عناصر کےخلاف ٹھوس و قابل تصدیق اقدامات کے برعکس افغان حکومت نے پاکستان کےخلاف جھوٹے الزامات ،اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے مذاکرات کو طول دیا اور کسی ٹھوس نتیجے تک پہنچنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔
اعلامیے کے مطابق طالبان حکومت دہشتگردوں ،خاندانوں کو اپنے پاس پناہ دے رہی ہے یہی دہشتگرد افغانستان میں تربیتی کیمپ چلا کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں،پاکستان نے طالبان حکومت سے دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا لیکن طالبان حکومت نے بارہا انکار کیا،معاملہ صلاحیت سے زیادہ نیت کا بن چکا ، طالبان حکومت کے کھوکھلے وعدوں نے اپنی افادیت کھودی، پاکستانی عوام ،مفادات کے تحفظ کےلئے اب ٹھوس و حتمی اقدامات ضروری ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا طالبان حکومت ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج ،بی ایل اے،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پناہ گزین ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انسانی یا پناہ گزینوں کا معاملہ نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ گزین بنا کر پیش کرنے کافریب ہے، کبھی کابل میں کسی حکومت کےساتھ بات چیت سے انکار نہیں کیا تاہم پاکستان کسی دہشتگرد تنظیم خواہ ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج ، بی ایل اے،فتنہ الہندوستان ہو مذاکرات نہیں کرےگا،افغان طالبان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان کےساتھ تصادم نہیں چاہتے مگر مضبوط گروہ بیرونی عناصر کی مالی مدد سے سرگرم اور کشیدگی بڑھانے کےلئے کام کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا طالبان حکومت کے بعض عناصر اور دہشتگرد گروہ پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کرنے کو مفید سمجھتے ،بیانات ،الزامات بڑھتی نفرت کو ہوا دے رہے ہیں،قوم میں معاملے پر مکمل اتفاق ہے افغانستان میں چھپے دہشتگرد عناصر ،سہولت کاروں کی کارروائیوں کے سب سے بڑے متاثرین خود پاکستانی عوام ہیں،مسلح افواج عوامی جان و مال کے تحفظ کےلئے قربانیاں دے رہی ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے تاکہ ملکی مفادات ،عوام کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا پاکستان اپنے تمام اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بارہا طالبان حکومت سے مطالبہ کیا پاکستان پر حملے کرنےوالے دہشتگردوں کی حمایت بند کرے،اگست 2021 کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافے کے ٹھوس و مستند شواہد کے پیش نظر طالبان حکومت حقیقت سے انکار کر سکتی ہے نہ ہی اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو سکتی ہے،طالبان حکومت کے بعض عناصر پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاریخی حقیقت ہے پاکستان کے پشتون متحرک، قومی دھارے کا حصہ اور سیاست و انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، پاکستان میں افغانستان سے زیادہ پشتون آباد ہیں لہٰذا طالبان حکومت کو پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو ہوا دینے کی بجائے اپنے ملک میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت پر غور کرنا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں میں اب بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے،مسلح افواج نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں،عوام کی مکمل حمایت کےساتھ قربانیاں جاری رکھیں گی،پاکستان دوطرفہ اختلافات کے حل کےلئے مکالمے کا پابند ہے تاہم بنیادی تحفظاتی مسئلہ یعنی افغانستان سے آنےوالی دہشتگردی سب سے پہلے حل کیا جانا ضروری ہے، مسلح افواج ،عوام اپنے عزم میں متحد ہیں اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،سہولت کاروں، معاونین اور مالی مددگاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
دریں اثنا سفارتی ذرائع نے کہا استنبول مذاکرات میںغیر جانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کردی،وزارت خارجہ نے جامع و شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر اور حقائق ، میرٹ پرمبنی ہے،پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزعمل اپنایا ،خطے میں امن واستحکام کےلئے پرعزم ہےں،پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت و اخلاقی برتری سے سنبھال رہا،موقف عالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے،وزارت خارجہ نے تعطل کی و جوہات منطق اور شواہد کےساتھ واضح کیں، پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کردیا ۔
افغان عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے،وزارت خارجہ



















